لاہور(نامہ نگار) چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے گریڈ 20 میں ایکٹنگ چارج پر تعینات تین ڈی آئی جیز سے رینک واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ وسیم احمد خان، آر پی او بہاولپور محمد ادریس اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اووسیز پاکستانی کمیشن پنجاب آغا محمد یوسف سے ڈی آئی جیز کے رینک واپس لے کر بطور ایس ایس پی سنٹرل پولیس آفس ( سی پی او) پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔