پولیس پر حملہ،متحدہ لندن کے 2 کارکنوں کو 17، 17 سال قید

کراچی(آن لائن)پولیس پر حملے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر متحدہ لندن کے 2 کارکنوں کو 17،17 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے مجرموں کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے سزا کے ساتھ 80 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔سزا پانیوالے مجرموں میں محسن عرف پیٹر اور رئیس عرف کالا شامل ہیں۔یاد رہے کہ مجرموں پر 2011 میں تھانہ پیر آباد کی موبائل پر حملے کا الزام تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...