انسانی ڈھال پر اپنی فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے والے سابق بھارتی جنرل کو ہندو غنڈوں نے پیٹنے کی دھمکی دے ڈالی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) مودی سرکار کے چمچوں نے مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے کے واقعہ پر تنقید کرنے والے سابق فوجی افسر کو مارنے پیٹنے کی دھمکی دے ڈالی۔ بتایاگیا ہے کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے سری نگر میں انسانیت سوز واقعہ کے بعد ٹوئٹر پر ردعمل میں کہا تھا کہ جتنا بھی اشتعال دلایا جا رہا ہے بھارتی فوج کو اس غیرقانونی فعل کا سہارا نہیں لینا چاہئے تھا۔ یہ واقعہ بھارتی قوم اور بھارتی فوج کو مدتوں پریشان کرے گا۔ سابق بھارتی فوجی کے اس بیان پر زعفرانی ٹولا تلملا گیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ہی سابق فوجی کے خلاف محاذ کھول دیا جن میں گلوکار ابھیجیت بھی شامل ہے‘ لیکن اب بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو جنرل پناگ کے دفاع میں سامنے آگئے۔ انہوں نے کہا کہ غالب سے ایک بار لوگوں نے پوچھا تھا کہ آپ اپنے ناقدین کو جواب کیوں نہیں دیتے‘ غالب نے کہا تھا اگر گدھا آپ کو لات مارے تو کیا آپ بھی اسے لات ماریں گے؟ آپ پریشان کیوں ہوتے ہیں؟

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...