لاہور (خصوصی نامہ نگار )پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی زیر صدارت آج 2بجے قائد اعظم لائبریری کے آڈیٹوریم میں عالمی سازشیں اور ملکی سلامتی کے تقاضے کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوگا۔ مہمان خصوصی وزیر مذہبی امورپنجاب سید زعیم حسین قادری ہوں گے۔ سردار آصف احمد علی، لیاقت بلوچ،مولانا عبدالمالک مجاہد اور دیگر شرکت کریں گے۔