لاہور (خصوصی نامہ نگار)دجماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سپریم کورٹ کی کازلسٹ میں پانامہ لیکس کیس کے فیصلہ کا اعلان شامل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فیصلہ تو عدلیہ کا ہی ہے قیاس آرائیاں ، ماہرانہ تجزیے دل پشوری کرنے کا بہانہ ہیں عملاً تما م فریقین اعلان کر چکے ہیں کہ فیصلہ سب کے لیے قابل قبول ہوگا ۔ عوام توقع رکھتے ہیں کہ کرپٹ مافیا کی بیخ کنی ہوگی ۔ بہر حال کرپشن اور کرپٹ مافیا سے مکمل نجات کی جنگ عوام کی عدالت میں ہی لڑی جائے گی ۔