اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ کی عدالت عظمیٰ میں داخلے پر10سالہ پابندی کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے مولوی اقبال حیدر کے عدالت داخلے پر مزید 5 سال کی پابندی عائد کر دی ہے ،عدالت نے آئین آرٹیکل 184 ( 3)کے تحت دائر درخواست خارج کرتے ہوئے واضح کیا کہ پانچ سال بعد پابندی کا خاتمہ بھی مولوی اقبال حیدر کے روئیے سے مشروط ہوگا۔