ساہیوال: دیوار کے تنازعہ پر پتھرائو کرکے پڑوسی کو ہلاک کردیا

ساہیوال (نامہ نگار) نواحی چک 4-56آ ر میں دیوار کے تنازع پر پڑوسی مختار احمد کو پتھرائو کر کے ہلاک کر دیا، پولیس نور شاہ نے باپ دو بیٹوں سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔بتایا جاتا ہے کہ اسی چک کے رستم کا اپنے پڑوسی مختار احمد کے درمیان دیوار کا تنازع چلا آرہا تھا کہ رستم علی نے دیوار کی تعمیر شروع کر دی جس پر رستم اور اس کے دو بیٹوں ماجد اور عبداللہ نے مختار احمد کے مزاحمت کرنے پر اسے پتھرائو کرکے نڈھال کر دیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نور شاہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...