اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایبٹ آباد ضلع کونسل کے انتخابات میں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سابق رہنما سردار شیر بہادرکو بحیثیت ناظم کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکتے ہوئے مقدمہ کے تمام فریقین کو نوٹسزجاری کر دیئے ہیں۔ تین رکنی بنچ نے ایبٹ آباد ضلع کونسل کے انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سردار شیر بہادر بدستور معطل رہیں گے، بحال نہیں کر رہے، دیکھنا ہوگا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت امیدوار انتخاب لڑ سکتا ہے یا نہیں، ہر امیدوار پارٹی نظم وضبط کا پابند ہوتا ہے۔
ایبٹ آباد ضلع کونسل، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما کو ناظم کے کاغذات جمع کرانے سے روک دیا
Apr 19, 2017