نیوز لیکس، وزیر داخلہ کا اتفاق رائے سے متعلق بیان اداروں کیساتھ مذاق ہے: قائد حزب اختلاف

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نیوز لیکس کوئی آئینی ترمیم ہے جو اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اتفاق رائے کرنا ہے تو پھر تحقیقات کیسی، اتنا حساس معاملہ تھا تب ہی تو حکومت نے اپنے وزیر کو فارغ کیا، صرف پرویز رشید نہیں، نیوز لیکس کے معاملے میں ہائی پروفائل شخصیات موجود ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا نیوز لیکس پر اتفاق رائے سے متعلق بیان اداروں کے ساتھ مذاق ہے وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن