لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور کارواں کے زیر اہتمام 19اپریل بروز بدھ شام 5بجے الحمرا ہال نمبر 3میںایک ادبی نشست منعقد ہو گی۔ محفل مشاعرہ میں کیپٹن عطا محمد خان ،سید محسن اختر، مجروح،رضی حیدر،حمیدہ شاہین ، قائم نقوی ، نجم صدیق ،خالد منصور، افضل ساحراور سید حسن زادہ اپنا کلام پیش کریں گے جبکہ 20اپریل بروز جمعرات شام 6;30الحمرا ہال نمبر 1میں سدا بہار نغمے پیش کئے جائیں گے جس میں ملک کے نامور گلوکار افشاں بیگم، محمد مسلم شگن ،ساحرہ طاہر،ارشد علی،کرن یقین اور غلام عباس اپنے فن کا جادو جگائیں گے ۔ اس کے علاوہ انٹر کالج و یونیورسٹیز میں مقابلہ گائیگی بھی منعقد ہو گا۔