لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے گجرات پولیس کرپشن سکینڈل میں وعدہ معاف گواہ بننے والے پولیس اہلکار کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کے خدشے کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے وعدہ معاف گواہ کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس اہلکار کی رشتہ دار خواتین ہائیکورٹ میں روتی رہیں۔ ملزم آغا رفیق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مقامی پولیس اہلکاروں نے اعلیٰ پولیس افسروں کے ایماپر آغا کوجسمانی ریمانڈ کے باوجودحوالات سے ہی لاپتہ کر دیا۔