پاک پتن(نامہ نگار)مقدمہ باز ی کی رنجش پر 11 افراد نے دیہاتی کو اغواء کرکے نعش کے ٹکڑے کردیئے ، مقتول کے جسم کا اوپر کا حصہ اور پائوں نہ مل سکا ۔ بتا یا گیا ہے کہ گائوں رحمانی ملکانہ کے منظور احمد کی ابراہیم وغیرہ 11 افراد کے ساتھ مقدمہ بازی کی رنجش چل رہی تھی جس کی بنا پر ابراہیم وغیرہ 11 افراد نے منظور احمد کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پر ملزمان نے منظور احمد کو تیز دھا ر آلات سے تشدد کا نشانہ بنا کرزخمی کردیا جس کے بعد ملزمان نے منظور احمد کے جسم کے حصہ کاٹ کر منظور احمد کو قتل کر دیا ملزمان نے مقتول کی نعش کو نہر کے کنارے پھینک دیا ۔تاحال مقتول کے جسم کا اوپر والا دھڑ اور پائوں نہ مل سکے ۔پولیس نے مقتول کے بیٹے محمد احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاہے۔
پاکپتن: مقدمہ بازی کی رنجش‘ 11افراد نے اغوا کے بعد دیہاتی کے ٹکڑے کر دیئے
Apr 19, 2017