نوشہرہ (آئی این پی) خیشگی پایان میں نامعلوم افراد نے دو خواتین سمیت تین افراد کو قتل کردیا‘ نعشیں ڈی ایچ کیو منتقل کردی گئیں۔ منگل کو پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے خیشگی پایان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے دو خواتین اور ایک مرد کو قتل کردیا۔ نعشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔