دبئی: خطروں کے کھلاڑی کاانوکھا کارنامہ

 ڈنمارک سے تعلق رکھنے والانک جیکبسن نے برج العرب سے چھلانگ لگا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی پیرا شوٹ کے ذریعے عریبین گلف میں چھلانگ لگائی۔یوں تو خطروں سے کھیلنے کا شوق بہت سے لوگوں کو ہوتا ہے تاہم ڈنمارک سے تعلق رکھنے والا یہ سرپھرا نوجوان تو سب سے الگ ہے جس نے کائٹ بورڈنگ کا ایسا انداز اپنایا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ اپنی بہادری کا ثبوت پیش کرنے کے لیے نک جیکبسن دبئی کے 321 میٹر بلند برج العرب پر پہنچااور 210میٹر پر موجود ہیلی پیڈ سے عریبیئن گلف میں چھلانگ لگا دی۔ سیکڑوں میٹر بلندی سے ہوا کا سینہ چیرتے ہوئے یہ جانباز پیرا شوٹ کھول کر کامیابی سے سمندر میں اترا اور کائٹ سرفنگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن