کوٹ اسلام‘ درکھانہ(نامہ نگار)کوٹ اسلام کے نواحی چک10گھگھ کا رہائشی نائب صوبیدار محمداسحق یونٹ9FFکمانڈو جوکہ چندروز قبل خصوصی مشن کے دوران سعودی عرب میںگرنیڈ پھٹنے سے شہید ہوگیا تھا شہید کا جسدخاکی گذشتہ روز پاکستان پہنچا اسکی نماز جنازہ آبائی گائوں10گھگھ میں ادا کی گئی نماز جنازہ پیر ظہور اسمعیل بغدادی نے پڑھائی نماز جنازہ میں پیرحسنین شاہ، سید مرتضی شاہ المعروف حاجی بابا،مہر سکندر دراج ،غلام شبیر،غضنفرگجرسیاسی وسماجی شخصیات ،آرمی کے افسران میجرسیدعمار شاہ،میجرافضل،میجرفیاض،کیپٹن مدثر ،ایس ایچ اوتھانہ حویلی کورنگا ذولفقار علی گجر، اے ایس آئی چوہدری عبدالغفار اور آرمی جوانوں سمیت کثیر تعداد میںاہل علاقہ نے شرکت کی نمازجنازہ کے بعد محمداسحق کو شہال دین قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا اس موقع پر پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی میجر افضل نے چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے سلامی دی ۔ اس موقع پر والد شہامند،بھائی محمداسمعیل ودیگر نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیںمحمداسحق کی شہادت پر فخر ہے شہادت قسمت والوں کو ملتی ہے محمداسحق کی بھی یہ خواہش تھی کہ وہ شہادت کا رتبہ پائے جس کو اللہ تعالی نے منظور کیا ہے شہید نے سوگواران میں پانچ بھائی،والد شہامند،نسیم بی بی(بیوہ)،ساجدہ بی بی(بیٹی)، تین بیٹے ضیاء الرحمن(بارہ سال)سیف الرحمن(سات سال) اور اورنگزیب (عمر پانچ سال) چھوڑے ہیں۔
سعودی عرب میں شہید پاک فوج کا نائب صوبیدار کوٹ اسلام میں سپرد خاک
Apr 19, 2018