نیب ملتان نے گولڈن چین کمپنی کے ڈائریکٹر کو بھی گرفتار کر لیا

Apr 19, 2018

ملتان (کرائم رپورٹر) نیب ملتان نے بدنام کمپنی گولڈن چین انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر مقبول حسین کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے ملزم نے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر رکھی تھی درخواست خارج ہونے پر مقبول حسین کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے 6 ساتھی پہلے ہی گرفتار ہیں۔ ملزمان پر ملک بھر میں 125 دفاتر کھول کر 2 لاکھ افراد سے ساڑھے 97 کروڑ بٹورنے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں