شیراکوٹ پولیس ڈکیتی سے متاثرہ شخص کو چوری مقدمہ درج کرانے پر ہراساں کرنے لگی

Apr 19, 2018

لاہور (نامہ نگار) شیراکوٹ پولیس ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے مدعی کو چوری کا مقدمہ درج کرانے پر زور دینے لگی اور واردات کو 10روز گزرنے کے باوجود بھی تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ غنی کالونی کا وقاص نجی کمپنی میں بطور ٹیکسی ڈرائیور اپنی گاڑی چلاتا ہے۔ 9اپریل کی رات دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر اس سے چار ہزار روپے اور دیگر کاغذات چھین کر فرار ہو گئے تھے۔اس نے مقدمہ درج کرانے کے لئے تھانہ شیرا کوٹ میں درخواست دی مگر ایس ایچ او شیرا کوٹ نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے مدعی کو چوری کا مقدمہ درج کرانے کے لئے اصرار کرتا رہا جبکہ دس روز گزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔متاثرہ شہری نے آئی جی پنجاب ، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی اقبال ٹائون سے دادرسی کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں