ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے: راجہ محسن مظہر

Apr 19, 2018

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ محسن مظہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔ مخالفین نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ بنائے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ قائم کئے۔ عوام عام انتخابات میں قومی وسائل لوٹنے والوں اور ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کا محاسبہ کریں گے۔ ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے لیکن ایک سازش کے تحت ہیجان کی کیفیت پیدا کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں