صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد

Apr 19, 2018

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظہ آباد کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور زیرعلاج مریضوں کی عیادت کے علاوہ ان سے طبی سہولیات اور ادویات کی مفت فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔خواجہ عمران نذیر نے فارمیسی میں ادویات کے سٹاک کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے سٹور میں رکھی گئی ادویات کو defaceنہ کرنے پر فارماسسٹ کی سخت سرزنش کی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فارماسسٹ کی تحریری باز پرس کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزیدخبریں