لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے66ویںتعلیمی سیشن کے سالانہ امتحانات 21اپریل سے شروع ہوں گے۔ امتحانات میں تخصص فی الفقہ، شعبہ درس نظامی، تجوید وقرأت، اسلامی طب، شعبہ کمپیوٹرسائنس سمیت دیگر شعبہ جات کے ہزاروں طلبہ شرکت کریں گے۔ جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق امتحانی سنٹر جامعہ شہابیہ اچھرہ، جامعہ فاطمیہ (مغلپورہ) المرکزالاسلامی(شاد باغ) جامعہ ام اشرف جمال (گلیکسو ٹائون یوحنا آباد) جامعہ غوثیہ رضویہ (علامہ اقبال ٹائون) میں قائم کئے گئے ہیں جبکہ مرکزی امتحانی سنٹر جامعہ نعیمیہ میں ہوگا۔ تمام پرچہ جات صبح8بجے تا11بجے تک ہوا کریں گے۔