احتساب نہیں کرپشن ملک و قوم کیلئے انتشار کا سبب ہے: پی ٹی آئی

Apr 19, 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے بانی ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘کا ڈرامہ کر رہے ہیںکر پٹ لوگ جیلوں میں جائیں گے اور لوٹی دولت واپس آئیگی‘’چوروں کو جیل میں ڈالو‘‘قومی نعرہ بن چکا ہے ‘(ن) لیگ سن لیں احتساب نہیں کر پشن ملک اور قوم کیلئے انتشار ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف 2011ہی نہیں 1940کی یاد تازہ کرنے جا رہی ہے اور انشاء اللہ 29اپریل2018کو مینار پاکستان پر ایساتاریخی اجتماع منعقد ہوگا جو ملکی سیاست کی نئی جہت متعین کرے گا۔ اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ (ن)لیگ عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔ ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا کہ ووٹ کو عز ت دو کا نعرہ لگا کر قوم کو بے وقو ف بنانے والے ملک میں علاج کیو ں نہیں کراتے ؟ فرخ جاوید مون نے کہا کہ کرپشن،منی لانڈرنگ کا بانی ٹبرسمیت لندن بھاگ گیا ہے کیونکہ انہیں اب پتا چل گیا تھا کہ ان کی ’’جھوٹ والی پھکی‘‘ اب کہیں نہیں بکنے والی،درباری وزیرداخلہ احسن اقبال نے اگرشریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہوتا تو آج وہ اپنی اہلیہ کی بیماری کا بہانہ بنا کرملک سے نہ بھاگتے۔

مزیدخبریں