کوئٹہ:نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہزارہ برادری کے دکاندارکوقتل کردیا

Apr 19, 2018

کوئٹہ (آن لائن )کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہزارہ کمیونٹی کے دکاندار کو قتل کر دیا۔گزشتہ روز کوئٹہ تھانہ سٹی کی حدود میں عبدالستار روڈ پر واقع سپیئر پارٹس کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دکاندار محمد آصف موقع پر ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش ہسپتال منتقل کر دی مقتول کو پانچ گولیاں لگیں ۔ نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

مزیدخبریں