راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ادب کے فروغ کے لیے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام سرگودھا سے ممتازشاعریوسف خالدؔ کے شاعری پرمبنی مجموعہ کلام اُسے تصویرکرنا ہے کی تقریب رونمائی کا انعقادہوا۔تقریب کی صدارت معروف شاعرودانشورپروفیسرڈاکٹراحسان اکبرؔنے کی۔نظامت کے فرائض مریم موتی والہ نے اداکیے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے مہمانوں کوخوش آمدیداوریوسف خالدؔ کوکتاب کی اشاعت پرمبارکبادپیش کی۔یوسف خالدؔ کی کتاب اورشخصیت پرگفتگوکرنے والوں میں سعیدمرتضیٰ حسن ، نعیم اکرم قریشی، پروفیسرطارق حبیب، فرخندہ شمیم، ڈاکٹرعابدخورشید، صفدررضا صفی، پروفیسررفیق سندیلوی، ناہیدمنظور اور پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبرشامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹراحسان اکبرؔکا کہنا تھا کہ یوسف خالدکی شاعری عام شاعری سے مختلف ہے اوران کی نظم اورغزل انفرادیت کی حامل ہے۔انھوں نے کہا کہ یوسف خالدؔ اردوادب کا سرمایہ ہیں اوران کی تصنیف پُراثرہے۔ناہیدمنظورنے کہا یوسف خالدؔکی شاعری میں جدت پائی جاتی ہے۔ پروفیسررفیق سندیلوی نے کہا کہ یوسف خالدکی شاعری زندگی سے بھرپورہے۔تقریب میں گلوکارارشدخان نے یوسف خالدکی غزلیں گا کرخوب دادسمیٹی۔
یوسف خالدؔ کے شاعری مجموعہ کلام اُسے تصویرکرنا ہے کی تقریب رونمائی
Apr 19, 2018