دستکاروں کے مابین مقابلہ کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں کل تک توسیع

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دستکاروں کے مابین مقابلہ کے لئے دستکاروں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 20-اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے - قبل ازیں دستکاروں کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں اپنی رجسٹریشن کے لئے 17-اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی دستکار اپنی رجسٹریشن کے لئے 051-9292105 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن