نئی دہلی ،اسلا م آباد(صباح نیوز) بھارت نے پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت کی خود مختاری، علاقائی وحدت اور سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے کی جانے والی سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کرے۔پاکستان کو پیغام دیا گیا کہ بھارت میں علیحدگی پسند تحریک کو حمایت دینے کی اس کے حکام اور اداروں کی مسلسل کوششیں بھارت کے اندرونی معاملے میں مداخلت ہے۔دوسری جانب پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتریوں کو خالصتان کے معاملے پر اکسانے کی کوشش کے بھارتی الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔