احد چیمہ نے کروڑوں کی زمین لی ، پیراگون کے ناجائز مطالبات مانے، سعدرفیق کے لین دین میں بھی شکوک ہیں :ڈی جی نیب پنجاب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ڈی جی نیب پنجاب سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے کیس پر میرٹ پر فیصلہ کرینگے ۔سب لوگ کہتے ہیں کہ احتساب کریں مگر دوسروں کا کریں ہم اپنے چیئرمین نیب کی ہدایات پرکسی کا چہرہ دیکھے بغیر ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق قابل عزت سیاستدان ہیں۔ نیب نے دستاویزات لیک نہیں کیں۔ نیب اپنی تحقیقات سے سچ سامنے لائے گا۔ خواجہ سعد کے اراضی کے لین دین میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ آئندہ چند روز میں خواجہ سعد اور خواجہ سلمان کے خلاف انکوائری میں بہت بڑی پیش رفت متوقع ہے۔خواجہ صاحب ٹی وی پر للکارتے ہیں۔ نیب کو ثبوت بھی پیش کریں۔جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا۔ ڈی جی نیب پنجاب نے کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کا پیراگون سٹی سے گہرا تعلق ہے۔ احد چیمہ نے بطور ڈی جی ایل ڈی اے سے جتنے فوائد حاصل کیے وہ پیرا گون سٹی سے لیے۔ احد چیمہ سرکاری کام کر رہے تھے اور فائدہ فیملی والے اٹھا رہے تھے۔ اراضی احد چیمہ اور ان کا خاندان خرید رہا تھا ادائیگی پیرا گون کر رہا تھا۔ یہ براہ راست پیراگون کے معاملات میں ملوث رہے ہیں۔ پیراگون نے کیوں ایک بیوروکریٹ کو فائدے پہنچائے۔ ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہاکہ احد چیمہ نے پیراگون کے تمام تر ناجائز مطالبات مانے۔ بدلے میں کروڑوں روپے کی اراضی حاصل کی۔ انکے فیملی ممبرز کے بنک اکاؤنٹس میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...