ترقی کے اس معاشرے میں عورت آج بھی تشددکاشکارہے ،ینگ وومن کانفرنس

کراچی (لیڈی رپورٹر)جناح یونی ورسٹی فاروومن کراچی میں پاکستان یوتھ الائنس اورسندھ حکومت کے تعاون سے پہلی ینگ وومن کانفرنس کاانعقادکیاگیاجس میں سندھ بھرسے خواتین اورطالبات نے شرکت کی ،کانفرنس میں سندھ کی عورت کے حقوق پربات چیت کرتے ہوئے سائرہ ناصرنے کہاکہ سندھ میں خواتین آج بھی تشددکاشکارہیں اورانہیں پیچھے دھکیلاجارہاہے جبکہ دنیاکی ترقی میں خاتون کااہم رول ہے ،رخسانہ سلیم نے کہاکہ عورت تعلیم میں مردوں سے آگے نکل چکی ہے اس لیے ملازمتوں میں خواتین کاکوٹہ بڑھایاجائے اس موقع پراینکرپرسن اویس ربانی نے کہاکہ مرداورعورت کوہمارے اس معاشرے میں برابری کے حقوق حاصل ہیں ہم کبھی یہ نہیں چاہیں گے کہ عورت کوپیچھے دھکیلاجائے کانفرنس کے اختتام پرخواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک نشست بھی رکھی گئی تقریب کے آخرمیں مہمانوں کااجرک کے تحائف اورشیلڈزبھی پیش کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن