وفاق المدارس امتحانات کیلئے کشادہ جگہیں تلاش کرناپڑینگی، مولانا حنیف جالندھری

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) مدارس کی طرف بے پناہ عوامی رجوع،امتحانات کے لیے بڑی بڑی مساجد کے ہال تنگ پڑ گئے، آئندہ سال وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات کے مراکز کے لیے مزید کشادہ جگہیں تلاش کرناپڑیں گی،صرف پشاور شہرمیں وفاق المدارس کے نوے سے زائد امتحانی مراکز،ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات امتحانات دے رہے ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ پشاور شہر میں واقع وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ کیا اور وفاق المدارس کے امتحانی نظام کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن