پٹیالہ جیل میں بند خالصتان لبریشن فورس کا سربراہ ہرمیندر سنگھ منٹو عملے کے تشدد سے ہلاک

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت میں خالصتان کی آزادی کیلئے سرگرم تنظیم خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمیندر سنگھ منٹو کو پٹیالہ جیل میں عملے نے تشدد کے بعد ہلاک کر دیا تاہم میڈیا کے سامنے ہی ڈرامہ کیا جاتا رہا کہ ہرمیندر کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب پرزن نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ ہرمیندر سنگھ منٹو 28نومبر 2016ء کو بھارتی پنجاب کی بدنام نابھہ جیل توڑ کر فرار ہو گیا تھا اسے چند روز قبل انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہلی کے ریلوے سٹیشن سے بھیس بدل کر گھومتے ہوئے پکڑا۔ بھارتی حکومت ہرمیندر سنگھ پر الزام لگاتی ہے کہ اسکے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے علاوہ دیگر ایجنسیوں سے بھی رابطے تھے۔

ای پیپر دی نیشن