عاطف اسلم کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرانے‘ گھر کے باہر دھر نا دینے کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ کی ایڈورٹائزنگ کمپنی نے گلوکار عاطف اسلم کیخلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرانے اور گھر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ کے ایچ مارکیٹنگ کے سی ای او اور سابق انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس کھلاڑی شہزاد وسیم نے کرنل (ر) عزیز گیلانی اور آغا حسنین رضا کے ہمراہ اہنگامی پریس کانفرنس میںکہا کہ کنسرٹ میں عاطف اسلم سے پہلے 50 لاکھ روپے کا معاہدہ ہوا‘بعد میں عاطف اسلم نے کہا کہ 60 لاکھ روپے لوں گا مگرعین وقت پر آنے سے انکار کر دیا اور 30 لاکھ روپے بھی واپس نہیں کئے ہم آبپارہ تھانہ میںآج مقدمہ درج کرائیں گے۔
پاکستان کونسل فار ڈس ایبل پرسنز کے چیئرمین آغا حسنین رضا نے کہا کہ عاطف اسلم ہمارے ہونے والے نقصان کا ازالہ کریں ورنہ ہم لاہور میں ان کے گھر کے سامنے وہیل چیئرز پر دھرنا دینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...