لاہور(نمائندہ سپورٹس )دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے منتخب قومی سکواڈکا5روزہ ٹریننگ کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہورمیں شروع ہوگیا۔ تمام کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دی ہے ۔ فاسٹ بائولر محمد عباس انگلش کائونٹی میں مصروف ہونے کی وجہ سے کیمپ جوائن نہیں کریں گے ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر ‘بائولنگ کوچ اظہر محمود و دیگر کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کو دورہ کے حوالے سے رہنمائی دی ۔قومی ٹیم کی دورہ برطانیہ کیلئے طویل فارمیٹ کے میچزکیلئے شاہینوں کی تیاریاں جاری ہیں،مختصرکیمپ میں بائولنگ ‘بیٹنگ‘فیلڈنگ اور فٹنس کے حوالے سے زور دیا گیا جائے گا۔قومی سلیکشن کمیٹی نے مشکل دورے کیلئے 16رکنی سکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔
جس میں 10بیٹسمین اوربائولرزشامل ہیں۔ کوچزکی زیرنگرانی کھلاڑی 5 روزتک ٹریننگ کریں گے۔ قومی ٹیم 23 اپریل کو آئرلینڈ روانہ ہوگی،جہاں پاکستان 11 مئی سے آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ کھیلے گا۔ قومی ٹیم اس کیبعد انگلینڈ روانہ ہوجائے گی جہاں وہ 24 مئی سے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔