لاہور (خصوصی نامہ نگار)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان وزارت خزانہ حکومت پاکستان کے دو رکنی وفد نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان سے ملاقات کی اور ان سے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔کمیشن کے رکن ڈاکٹر شہزاد عنصر نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو بتایا کہ ان کا ادارہ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور غیر قانونی رہائشی سکیموں کی طرف سے سادہ لوح شہریوں کی جمع پونجی ہتھیانے کے واقعات روکنے کے سلسلے میں تعاون کر سکتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں غیرقانونی رہائشی سکیموں کے خلاف مؤثر کاروائی کی جا سکے۔
کمپیٹیشن کمشن آف پاکستان کے دورکنی وفدکی ڈی جی ایل ڈی اے سے ملاقات
Apr 19, 2019