سٹاک مارکیٹ میں معموتی تیزی‘ انڈیکس 59 پوائنٹس اضافے سے 36811 پر بند

Apr 19, 2019

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میںجمعرات کواتار چڑھاؤ کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔اور کاروباری حجم بدھ کی نسبت 25.09 فیصد زائد رہا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کا آغاز ملے جلے انداز میں ہوا ۔بعد ازاں وزیر خزانہ اسد عمرکے مستعفی ہونے کے باعث سرمایہ کار مزید محتاط ہوگئے اور غیر واضح صورتحال کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 36417پوائنٹس کی نچلی اور 36916پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیاتاہم مجموعی طور پر معمولی تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے 36811.86 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر323کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،185کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے کا اضافہ ہواجس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر74کھرب84 ارب73 کروڑ23لاکھ روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر21کروڑ62لاکھ 47ہزار شیئرز کا کاروبار ہو اجو بدھ کی نسبت4کروڑ33 لاکھ84ہزارشیئرززائدہیں۔

مزیدخبریں