پیمرا نے راولپنڈی میں غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ ‘سی لائن آلات جلادیئے

Apr 19, 2019

اسلام آباد (پ ر) پیمرا نے آل پاکستان سیٹلائٹ گڈز ایسوسی ایشن اور راولپنڈی ٹریڈرز یونین کے تعاون سے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور سی لائن کے آلات کو امپریل مارکیٹ راجہ بازار راولپنڈی میں نذر آتش کیا اس دوران شرکاء نے انڈین ای ٹی ایچ کے خلاف پاکستان اور پیمرا کے حق میں نعرے لگائے تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ تھے چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ تاجروں کا یہ اقدام خوش آئند ہے کہ انہوں نے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کے آلات کو رضاکارانہ طور پر تنگ کرنے کیلئے پیش کیا انڈین ڈی ٹی ایچ ہماری سرمایہ کاری کیلئے ممکنہ خطرہ بھی ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقامی ڈی ٹی ایچ میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ پاکستان کو سماجی ثقافتی مذہبی اور اخلاقی اقتدار کو تحفظ ملے اگر کوئی کیبل آپریٹر انڈین چینلز اور مواد دکھانے میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف لائسنس منسوخی سامان کی ضبطگی اور مقدمات کے اندرج سمیت سخت ترین کارروائی عمل می ںلائی جائے گی ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ کچھ سالوں کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ ڈیکوڈرز سمگل کئے چیئرمین پیمرا نے کہا کہ یہ غیر قانونی سرگرمی پاکستان سے پیسہ باہر منگوانے کا ایک بڑا ذریعہ بھی ہے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جاتا ہے چیئرمین نے مزید کہا کہ مقامی ڈی ٹی ایچ اور ایجنل میڈیم ملکی معیشت میںاربوں روپے کی سرمایہ کاری میں اضافے کے علاوہ ہزاروں افراد کیلئے ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ ایگزیکٹو ممبر اشفاق جمانی، ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس محمد زاہد کھوکھر ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ڈسٹری بیوشن محمد فاروق ڈائریکٹرز جنرل آپریشنز براڈ کاسٹک میڈیا سہیل آصف علی خان ڈپٹی جنرل منیجر پیمرا لاہور ریجن محمد آصف صدر آل پاکستان سیٹلائٹ گڈز ایسوسی ایشن علی احمد ملک صدر راولپنڈی ٹریڈرز ایسوسی ایشن غفور پراچہ و دیگر ایسوسیایشن ممبران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں