جعلی اکائونٹس کیس: زرداری کی مبینہ فرنٹ کمپنی کا ڈائریکٹر اقبال نوری گرفتار 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Apr 19, 2019

راولپنڈی (صباح نیوز) نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں اہم ملزم اقبال خان نوری کو گرفتار کر لیا اور ملزم کا احتساب عدالت سے 14روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ اقبال خان نوری پارتھینون کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں۔ اقبال خان نوری نے نیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب روپے قرض لیا۔ نیب کے مطابق ملزم نے کمپنی کے لئے غیر قانونی طریقہ سے پیسوں میں اضافہ بھی کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پارتھینون کمپنی سابق صدر آصف علی زرداری کی کی پارک لین کمپنی کی فرنٹ کمپنی ہے۔ نیب نے مئوقف اختیار کیا پارتھینون کمپنی جعلی بینک اکائونٹس اسکینڈل میں بھی ملوث ہے اور آصف علی زرداری کی پارک لین کمپنی کے لئے کام کرتی تھی ۔ نیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب روپے کا قرضہ لیا گیا اور بعد میںغیر قانونی طریقہ سے پیسوں میں اضافہ کیا اور کرپشن کے پیسے بھی اس میں شامل کئے۔ پارتھینون کمپنی کے اکائونٹ میں تین ارب روپے منتقل کئے گئے اور پھر رقم نکلوا لی گئی اور یہ تمام لین دین جعلی بنک اکائونٹس کے زریعہ کیا گیا ۔ نیب کے مطابق پارک لین کمپنی کیس میں یہ بہت اہم گرفتاری ہے۔احتساب عدالت نے اقبال خان نوری کو 14روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

مزیدخبریں