لاہور ( کامرس رپورٹر ) ریجنل ٹیکس دفاتر نے 50ہزار روپے تک کے زیرالتوا ریفنڈ کلیمز کی تفصیلات مرتب کرنے کا آغاز کردیا۔فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے چیف کمشنرز سے 50 ہزار روپے تک کے زیر التوا ریفنڈز کلیمز کی تفصیلات مانگی تھیں ۔ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ سال 2014 سے 2018 تک کے تمام ٹیکس گزاروں کو ریفنڈز کلیمز اداکئے جائیں ۔ریفنڈز کے چیک ٹیکس پیئرزکے پتہ پر براہ راست ارسال کئے جائیں ۔ چیف کمشنرز کو انکم ٹیکس ریفنڈز کلیمز کی ادائیگی کیلئے آرٹی او ز کی سطح پر آٹو میٹک ریفنڈ ایشوینس سیل قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔