کسٹمز اور ان لینڈریونیو سروس کے افسران پرایف بی آرہیڈکوارٹر میں بغیرتحریری اجازت نامہ داخلے پرپابندی

لاہور(کامرس رپورٹر) کسٹمز اور ان لینڈریونیو سروس کے ریجنل دفاتر کے عملہ اورافسران پرفیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹر میں سرکاری امور کے علاوہ داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔اس حوالے سے ایف بی آر نے تمام چیف کلکٹرز اور چیف کمشنرز کو سرکلر جاری کردیا ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس اور کسٹمز افسران بلاوجہ ایف بی آر ہیڈکوارٹر کے دورے کرکے وقت ضائع کرتے ہیں،آئندہ ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کے افسران وعملہ مجاز اتھارٹی کے تحریری اجازت نامہ کے بغیر ہیڈ کوارٹر میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن