ہیپاٹائٹس اوردیگر امراض کی احتیاطی تدابیرسے آگاہی کویقینی بنائیں :وزیرخزانہ پنجاب

Apr 19, 2019

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارنمنٹ کے تحت 25 ضلعی اور 15 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں 103 ایمرجنسی میڈیکل آفیسرز،محکمہ انسانی وسائل و اقلیتی امور میںدرجہ چہارم کے ملازمین جبکہ پنجاب فورڈ اتھارٹی کی سفارش کردہ خالی اسامیوں پر 50فیصد ٹیکنیکل سٹاف اور 25فیصد نان ٹیکنیکل سٹاف کی بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی۔محکمہ داخلہ کے تحت سیف سٹی پروجیکٹ کی 88خالی اسامیوں اور کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتیوں پر عائد پابندی کے خاتمے کا ایجنڈہ بھی منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں BS17سے BS19 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز(PAC)اور PMS آفیسر کی یوٹیلٹی گرانٹ، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ہائوسنگ کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کر لیں گئیں۔کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا آٹھواں اجلاس گزشتہ روز وزیر اعلی آفس میں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی سفارشات پر مبنی 37 نکاتی ایجنڈہ پیش کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ پسماندہ علاقوں میں ہیپاٹائٹس اور دیگر امراض کی وجوہات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی کو یقینی بنائیں۔ لوگوں کو بتائیں کے کہ ان کی ذرا سی بے احتیاطی کیسے انھیں سنگین امراض میں مبتلا کرسکتی ہے ۔

مزیدخبریں