اسدعمرنے ملکی معیشت کوتباہ کرکے استعفیٰ دیدیا: محمد اشرف بھٹی

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ اسد عمر پی ٹی آئی کا دماغ ہے اور آج انکے دماغ نے ملک کو معاشی طور پر تباہ و برباد کرکے خود ہی استعفی دیدیا ہے۔ جس سے پی ٹی آئی کی پہلی وکٹ گر گئی ہے اور اب بہت جلد پی ٹی آئی کے باقی وزراء بھی اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے خود ہی مستعفی ہو جائینگے اور وہ دن بھی دور نہیں ہے کہ جب عمران خان خود ہی حکومت چھوڑ کر بھاگ جائینگے۔ ملک چلانا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں ہے یہ صرف باتیں کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن