لاہور(سپورٹس ڈیسک) فٹبال چیمپئنز لیگ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، سیکنڈ لیگ میں مانچسٹر سٹی سے شکست کے باوجود ٹوٹنہم ہوٹسپر نے پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، حتمی فیصلہ اوے گول پر ہوا۔ چوتھے منٹ سٹرلنگ کے گول پر سٹی کو برتری مل گئی، سن ہیونگ نے تگڑا جوابی وار کیا، ساتویں اور پھر دسویں منٹ میں گول کیے، اس کے اگلے ہی منٹ سِلوا نے کامیابی سے سکور تین دو کر دیا۔دوسرے ہاف میں بھی تابڑ توڑ حملے جاری رہے، دونوں ٹیموں کی طرف سے ایک ایک گول کیا گیا۔ سنسنی خیز میچ میں مانچسٹر سٹی کو چار تین سے فتح ملی جبکہ مجموعی سکور چار چار رہا۔ ٹوٹنہم کو میزبان کے میدان پر جا کر گول کرنے یعنی اوے گول سے سیمی فائنل کا ٹکٹ مل گیا۔ ٹوٹنہم کو پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی کا اعزاز مل گیا۔