مسلم ممالک خواتین کے ساتھ برتائو میں تبدیلی لائیں: محمد صلاح

Apr 19, 2019

لاہور(سپورٹس ڈیسک) مصر ی فٹبالراور برطانوی کلب لیورپول کے کھلاڑی محمد صلاح نے کہا ہے کہ اب وقت آگیاہے کہ مسلم ممالک میں خواتین کے ساتھ ہونے والے برتاؤ میں تبدیلی آنی چاہیے۔محمد صلاح جنہیں ’مو صلاح‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے چاہتے ہیں کہ اسلامی ممالک اور خصوصی طور پر مشرق وسطیٰ میں خواتین کی اہمیت کو پہچانا جائے اور انہیں اہمیت دی جائے۔ مشرق وسطیٰ میں خواتین کے ساتھ رکھے جانے والے ناروا سلوک کے باعث ان کے اندر خواتین کے لیے مثبت سوچ نے جنم لیا اور وہ چاہتے ہیں کہ مسلم ممالک میں بھی خواتین کو مردوں جیسے ہی حقوق حاصل ہوں۔ مشرق وسطیٰ یا مسلم ممالک میں جتنے حقوق مردوں کو حاصل ہیں، ایسے ہی حقوق خواتین کو بھی حاصل ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پہلی بار ان میں خواتین کے ساتھ بہتر برتاؤ کے جذبات پیدا ہوئے اور اب وہ چاہتے ہیں کہ خواتین کو بھی سماج میں وہی اہمیت دی جائے جو سماج کے دیگر افراد کو دی جاتی ہے۔

مزیدخبریں