لاہور (سپورٹس ڈیسک)چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمن فٹ بال ٹیم کے کوچ جوشم لو کو معاہدے میں مزید دو برس کی توسیع مل گئی۔ نئے معاہدے کے تحت وہ 2022ء تک اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے جس میں قطر میں شیڈول ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔ جوشم کی زیر کوچنگ جرمنی کی ٹیم نے 2014ء میں برازیل میں منعقدہ ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ جرمنی نے فیصلہ کن معرکے میں ارجنٹائن کو زیر کر کے چوتھی مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جوشم اور ایسوسی ایشن کے درمیان 2020ء میں شیڈول یورو فائنل تک معاہدہ تھا لیکن اب ہم نے ان کے معاہدے میں مزید دو برس کی تجدید کر دی ہے جس کے تحت جوشم اب 2022ء تک اپنے فرائض جاری رکھیں گے۔ 58 سالہ جوشم لو 2006ء سے جرمن ٹیم کی کوچنگ کر رہے ہیں، ان کی زیر کوچنگ جرمن ٹیم 173 میچز میں سے 111 میں کامیاب رہے اور انہیں کامیاب ترین جرمن کوچ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
جرمن فٹ بال ٹیم کے کوچ جوشم لو 2022ء ورلڈ کپ تک ذمہ داریاں نبھائیں گے
Apr 19, 2019