مکرمی! میرے تین بچے اومان میں پھنس کر رہ گئے، اومان حکام نے ویزہ ایشو پر والدین کو ملک بدر کر کے بچوں کو روک لیا۔ حکام واپس بھیج رہے ہیں ا ور نہ انہیں واپس لانے کے لیے پیسے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کی دیکھ بھال کیلئے بھی پردیس میں کوئی رشتہ دار موجود نہیں۔ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے خطوطی درخواست ہے کہ بچوں کی واپسی کے لیے ہماری مدد کریں۔ بچوں کے والدین نے وہاں طویل عرصہ بطور ٹیچر ہزاروں بچوں کو پڑھایا اور اب ان کے بچوں کا وہاں کوئی خیال رکھنے والا نہیں۔ باپ کا صدمے سے برا حال ہے۔ (آمنہ افضال …03034462239 )