نگار)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناتجربہ کاری نے ملک کی معیشت ڈبو کر رکھ دی ہے۔اگرموجودہ حکمرانوں کی اقتصادی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تووزیرخزانہ کو کیوں ہٹایا گیا۔ اسدعمرکاوزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان اوران کی حکومت کی پالیسیاں ناکام ہیں ۔ غیر ملکی پاکستان میں ایک دھیلے کی سرمایہ کاری کر نے کے لیے تیار نہیں کرپشن کے واویلے سے مہنگائی میں کمی نہیں ہو رہی ، غریب تباہی کے کنارے کھڑا ہے کٹھ پتلی حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں ، کو ئی دن اایسا نہیں گزرتا جو مہنگائی میں اضافہ کا باعث نہ بن رہا ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول کے علاوہ مسلم لیگی عہدیداران سابق ایم این اے رانا افضال حسین ،محمود اختر گورائیہ،رانا محمد ظفر اقبال ، چوہدری ریاض احمد گجر کے علاوہ دیگر ارکان موجود تھے ، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ قوم کو بتایا جا ئے کہ وہ پیسہ کہاں ہے جو پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں عوام پر برسانا تھا ، وہ بیرونی سرمایہ کاری کہا ں ہے جنہوں نے یہاں عمران نیازی کے ساتھ مل کر دودھ اور شہد کی نہریں بہانا تھیں ، موجودہ حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے کہ ہر ناکامی پر سابقہ حکمرانوں کو ذمہ دار قرار دے دیا جا ئے ، اس عمل سے بہتری کی امید رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے متراد ف ہے موجودہ حکمران مسائل پر قابو پانے میں مکمل طور پر ہر سطح پر ناکام ہو چکے ہیں۔