وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے اوربعض وزراء کو نئے قلمدان سونپے گئے ہیں اور ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو مشیرخزانہ مقررکیاگیاہے۔
فوادچودھری سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر، غلام سرورخان ہوابازی ، اعجازاحمدشاہ وزیرداخلہ، شہریارآفریدی ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے اور محمدمیاں سومرو نجکاری کے وزیر ہوں گے۔ اعظم سواتی کوپارلیمانی امور کاوزیر، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کومشیرخزانہ، ڈاکٹرظفراللہ مرزا کوصحت کے بارے میں ، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کواطلاعات ونشریات کے لئے اورندیم بابرکوپٹرولیم کیلئے وزیراعظم کاخصوصی معاون مقررکیا گیاہے۔