وہاڑی(نامہ نگار)گورنمنٹ مڈل سکول چک نمبر101 ڈبلیو بی میں پی ٹی ای ٹیچر نے بال بڑے رکھنے پر درجنوں طلباء کے آدھے بال کاٹ ڈالے ، بے ڈھنگے بال کٹنے پربچے سکول جانے سے گریزاں ، درجنوں بچوں کے والدین نے پریشان ہو کر بچوں کے سر مکمل طور پر منڈوا دیے ،بچوں اور والدین کا شدید احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول 101 ڈبلیو بی میں استاد نے سزا کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا پی ٹی ای ٹیچر نے طلبا ء کے بال بڑے رکھنے پر دجنوں بچوں کے بالوں کو کٹ لگا دیے سر کے بال برابر کروانے کیلئے بچوں کے والدین نے مکمل سر منڈوادیئے بچوں نے سکول جانے سے انکار کر دیا جس سے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیںواقعہ کے بعد پی ٹی ای ٹیچرمحمد شعیب سکول سے غائب ہوگیا اس سلسلہ میںرابطہ کرنے پر ہیڈ ماسٹر محمد طفیل نے بتایا کہ میں اور میرا سٹاف پڑھانے میں مصروف تھے واقعہ کا علم ہوتے ہی پی ٹی ٹیچر کوبچوں کے سر مونڈنے سے منع کردیا اور سکول ٹیچر کے خلاف محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے بچے احساس کمتری کا شکار ہیں پی ٹی ای ماسٹر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔