اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اوماڑہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ شہریار آفریدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دشمن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی فورم پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے، بزدل دہشت گردوں نے غیرملکی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے وطن فروشی کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کمین گاہوں سے نکالک ر عبرت کا نشان بنائیں گے۔ آج پھر سیاسی جماعتوں اور اداروں کو دہشت گردی کے خلاف حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔
دشمن ایف اے ٹی ایف و دیگر عالمی فورم پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے: شہریارآفریدی
Apr 19, 2019