چیچہ وطنی ، مریدکے، سیالکوٹ (نامہ نگاران) چیچہ وطنی ، مریدکے اور سیالکوٹ میں خواتین سے زیادتی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ مریدکے میں نوجوان نے شادی شدہ خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو بھی بنالی۔ اوباش نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گئوشالہ وارڈ نمبر 20 کی رہائشی (ف) نے رپورٹ درج کرائی کہ میں گھر کے کام کاج میں مصروف تھی کہ اوباش فرزند علی میرے گھر میں داخل ہوا اور اسلحہ کے زور پر عصمت دری کی۔ میری چیخ و پکار پر محلے دار آ گئے جنہیں دیکھتے ہی ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مریدکے میں تھانہ صدر کے علاقہ سراج ٹاؤن میں شادی شدہ نوجوان ہمسائے کی بیوی کو ہوس کا نشانہ بناتا رہا ۔ ملزم نے اپنے موبائل فون سے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا ڈالیں۔ پولیس نے خاتون کے خاوند عمران کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کئی ماہ سے بلیک میلنگ کے ذریعے شادی شدہ خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بتایا رہا۔ تھانہ صدر مریدکے پولیس نے 376ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے مطابق اس نے کسی کو بلیک میل نہیں کیا اور بلیک میلنگ کا الزام لگا یا جارہا ہے۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق منڈیالہ میں چار اوباشوں نے بارہ سالہ لڑکے سے زیادتی کر ڈالی۔ تھانہ سبزپیر کے گاؤں منڈیالہ میں محمود اختر کے بارہ سالہ بیٹے زوہیب، ابوبکر، سبحان اور سعد ورغلا کر ویران جگہ پر لے گئے۔پولیس نے محمود اختر کی رپورٹ پرمقدمہ درج کر لیا۔