راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) چیف کمشنر انکم ٹیکس راولپنڈی ڈاکٹر بشیر اللہ خان نے تاجروں کو یقین دلایاہے کہ نئی پالیسوں میں تمام ٹیکس اداکرنے اعتماد میں لیا جائے گا،اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ نئی پالیسیاں بنائیں جائیں گی،کوشش کی جائے گی کہ آڈٹ پیرے کی تشکیل کے بعد یہ لسٹیں تاجروں سے شیئر کی جائیں گی ،جبکہ اس معاملے میں تاجروں کی جانب سے مقرر کردہ فوکل پرسن کو ہر حوالے سے آگہی دی جائے گی ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ)کے مرکزی صدر شرجیل میرکی قیادت میں وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفد میں تاجر رہنماء طاہر تاج بھٹی ،عمر فاروق،افضال بٹ،شیخ نعیم بھی موجود تھے، اس موقع پر شرجیل میر نے کہا ہے کہ ٹیکس کے نظام کو سادہ بنایا جائے ،تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ٹیکس اداکریں اور حکومتی خزانے کو زیادہ ریونیو حاصل ہوسکے،اسی طرح ٹیکس اداکرنے والوں کو ریلیف دیا جائے ،ٹیکس ٹیموں کو پابند کیا جائے کہ وہ ٹیکس ریکوری میں تاجروں کو ہراساں نہ کریں اور خواہ مخواہ آڈٹ پیرے نہ بنائے جائیں ،جس سے ٹیکس اداکرنے والوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑے اور ایسے کیس عدالتوں تک جائیں ۔