کابل(آن لائن)افغانستان میں ایک مسجد کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ضلعی پولیس کے سربراہ سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان عمر زراک نے بتایا کہ لشکر گاہ میں مسجد کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ضلعی پولیس کے سربراہ حاجی محمد داواری اور دو عام شہری ہلاک ہو گئے ۔ حملہ آور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔